(29 اپریل 2026): افغان طالبان رجیم نے ایک بار پھر جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سول آبادی پر بزدلانہ حملہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم نے انگور اڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں شہری آبادی پر گولہ باری کی، افغانستان سے فائر مارٹر گولہ انگور اڈہ کے مقامی شہریوں کریم خان اور رحمت اللہ کے گھر پر لگا، شہری آبادی پر بلااشتعال گولہ باری سے 4 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل بھی اسی علاقے میں افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے، افغان طالبان اور خوارج دہشتگرد مذموم عزائم کیلیے مسلسل عام عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سرحد پر افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو نشانہ بنایا، بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی سے بزدل افغان طالبان اہلکار پوسٹیں چھوڑ کے بھاگ نکلے۔
’افغان طالبان رجیم کی جانب سے مسلسل پاکستان میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاک فوج افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے۔ آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔‘
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ugnMlqR
via IFTTT
Post a Comment