اسلام آباد : وفاقی حکومت نے رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق احکامات جاری کردیے، اس بار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، بالخصوص ایران اور امریکہ کے درمیان تناؤ کے اثرات دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، آج (16فروری) سے اگلے پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈیزل7 روپے 32 پیسے مہنگا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 5روپے فی لیٹرمہنگا ہوکر258.17روپے ہوگیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7.32 روپے مہنگا ہوکر نئی قیمت275.70روپے ہوگئی۔
عوامی حلقوں کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں سے متعلق فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
عوام ہوشیار! پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، نئی قیمت کیا ہوگی؟
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xJrLXv4
via IFTTT
Post a Comment