راجستھان : بھارت کے ایک گاؤں میں اس وقت خوشیوں بھرا گھر غم میں ڈوب گیا جب شادی کے دن دو سگی بہنیں پراسرار طور پر کمروں میں مردہ پائی گئیں۔
بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھپور کے گاؤں منائی میں 25 سالہ شوبھا اور 23 سالہ وملا کی شادی ہفتہ کے روز ہونا تھی۔
اہلِ خانہ شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ اچانک پیش آنے والے اس واقعے نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔
گھر میں رات گئے تک تقریبات جاری رہیں، قریبی عزیز اور مہمان خوشیوں میں شریک رہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات تقریباً آدھی رات کے بعد دونوں بہنیں اپنے کمروں میں سونے چلی گئیں، کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ یہ ان کی زندگی کی آخری رات ہوگی۔
پولیس کے مطابق صبح تقریباً چار بجے گھر والوں نے دونوں بہنوں کی طبیعت بگڑتی محسوس کی، گھبراہٹ میں انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے پہنچتے ہی دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مرنے والی لڑکیوں کی آخری رسومات کی تیاری روک دیں اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تحقیقات سے تاثر ملتا ہے کہ دونوں بہنوں نے کوئی زہریلی کھائی ہے یا کھلائی گئی ہے تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9zrYEIb
via IFTTT
Post a Comment