شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان نے کراچی کو پاکستان کا سب سے اچھا شہر قرار دیا ہے۔
پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکار علی رحمان نے شرکت کی اور اس دوران ریپڈ فائر میں میزبان شعیب ملک کے سوالات کے جوابات دیے۔
اداکار نے کہا کہ میرے نزدیک کراچی پاکستان کا سب سے اچھا شہر ہے۔
ڈراموں سے متعلق سوال پر علی رحمان نے کہا کہ ہمارے ڈرامے بہت اچھے ہوتے ہیں جسے لوگ انجوائے کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد زیادہ ہے اور فیس بک پر کم ہے کیونکہ ویوورز شپ اب تبدیل ہوچکی ہے۔
یہ پڑھیں: محبت میں دھوکا ہوجائے تو نئی محبت کرنی چاہیے، علی رحمان
ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ چپ چاپ رہتا ہوں لیکن بورنگ بالکل بھی نہیں ہوں، میری برائی بھی یہ ہی ہے کہ میں بہت اچھا ہوں اور آج کل کے زمانے میں اچھا ہونا بھی برائی ہے۔
علی رحمان نے مزید کہا کہ ہم بارہ گھنٹے تک سیٹ موجود ہوتے ہیں، شوٹنگ پر ہی زیادہ تر وقت گزر جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جس کی مرکزی کاسٹ میں ہانیہ عامر اور بلال عباس شامل ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Nev9mEc
via IFTTT
Post a Comment