پاکستان کے بڑے فیصلے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ردعمل آگیا

پاکستان کی جانب سے بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اہم فیصلے کے بعد آئی سی سی بیک فٹ پر آگیا، اپنے بیان میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا کہ فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے باضابطہ رابطے کے منتظر ہیں، آئی سی سی کے ہر ایونٹ میں مشروط شرکت سے اتفاق مشکل ہے۔

آئی سی سی نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کے فیصلے میں حکومتی کردار کی عزت کرتے ہیں، پاکستان کا فیصلہ کھیلوں کی روح کو متاثرکرے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مزید کہا کہ امید ہے پاکستان فیصلے کے منفی اثرات پر غور کرےگا، آئی سی سی کے ہر ممبر کی طرح پاکستان کی بھی اپنی ذمہ داری ہے، پی سی بی سے امید ہے کہ وہ قابل قبول حل نکالے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کےلیے کب روانہ ہوگی؟ اہم خبر آگئی

وزیراعظم شہبازشریف سے آج شام چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے پرتفصیلی مشاورت کی گئی تھی۔

چیئرمین سی بی پی اور وزیراعظم کی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، تاہم پاکستان ٹیم عالمی کپ میں بھارت سے میچ نہیں کھیلے گی۔

حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کی منظوری دیدی ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہیں کھیلے گی۔

پاکستانی حکومت نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 15 فروری 2026 کو بھارت کیخلاف میچ نہیں کھیلے گی، پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کرے گا مگربھارت سے میچ نہیں کھیلےگا۔

فیصلہ ہوگیا! پاکستان ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہیں کھیلے گا



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HsjzRuK
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post