بجٹ میں صنعتی شعبے کیلیے ریلیف اور کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کا امکان

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر صنعتی شعبے کےلیے بجٹ میں ریلیف کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں صنعتوں کےلیے بجلی کی قیمت میں 102 ارب کی کمی کی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔ صنعتی شعبے سے بجلی کی 102ارب روپے کی کراس سبسڈی کا بوجھ ختم کرنے پر غور ہو رہا ہے۔

کارپوریٹ ٹیکس کو 29 فیصد سےکم کر کے 26 فیصد تک لانےکا امکان ہے جب کہ سپر ٹیکس میں سالانہ کمی ایک فیصد کے حساب سے کیے جانے کی تجویز ہے۔

آئندہ بجٹ میں بند صنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے بینکوں سے قرض دیےجائیں گے اور مالی گنجائش بہتر ہونے پر سپر ٹیکس میں اصلاحات اور مرحلہ وار خاتمے کی تجویز ہے۔

ٹیکس فائلنگ، انٹرفیس اور آڈٹ نظام سادہ اور آسان بنانے کی اصلاحات کی جائیں گی۔ برآمد کنندگان کےلیے مقامی ٹیکسوں اور لیویز کی واپسی کی اسکیم لانے کی تجویز ہے تمام زیرالتوا ریفنڈز کی ادائیگی معقول مدت میں یقینی بنانے کی تجویز ہے۔

صنعتی بجلی کے ٹیرف سے کراس سبسڈی  کا بوجھ ختم کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ صنعتوں کے بجلی کے ریٹ میں  پیک آورریٹس کے خاتمے کی بھی تجویز ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کو صنعتی گیس کی قیمتوں سے کراس سبسڈی کا بوجھ ختم کرنے کی بھی تجویز ہے جب کہ ایکسپورٹر پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کیلئے ریلیف کی گنجائش نکالنے کی بھی تجویز دی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر سال ایکسپورٹرز کے ٹیکس آڈٹ کا سلسلہ ختم کرنے پر غور ہو رہا ہے ایکسپورٹرز کے آڈٹ ہر3سال میں صرف ایک بار کیے جانے کی تجویز ہے۔

صنعتی شعبے کے مسائل کےحل کیلئے نیشنل انڈسٹریل ریوائیول کے قیام کی بھی تجویز ہے۔ مسائل کے آن لائن حل کیلئے ون ونڈو فیسلی ٹیشن سیل کے ڈیجیٹل پورٹل کےقیام کی بھی تجویز ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yQW47eh
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post