امریکا اپنے اتحادیوں، شراکت داروں سے دفاعی اخراجات کو بڑھا کر انھیں مجموعی ملکی پیداوار کے 5 فیصد تک کرنیکا مطالبہ کریگا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے اپنے نئے قومی دفاعی حکمت عملی کا اجرا کیا ہے، واشنگٹن اپنے اتحادیوں، شراکت داروں سے دفاع سے متعلقہ اخراجات کو بڑھا کر مجموعی ملکی پیداوار کے 5 فیصد تک کرنے کا مطالبہ کرے گا، یہ وہ لیول ہے جس پر نیٹو کے رکن ممالک پہلے ہی اتفاق کرچکے ہیں۔
گزشتہ جمعہ کو شائع ہونے والی 2026 کی قومی دفاعی حکمتِ عملی میں خاص طور پر مغربی نصف علاقے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
قومی دفاع حکمت عملی میں کہا گیا ہے کہ امریکا گولڈن ڈوم کے نام سے مشہور میزائل دفاعی نظام اور ڈرون سے لاحق فضائی خطرات کا مقابلہ کرنے کی نئی کوششوں کے ذریعے اپنی فضائی حدود کا دفاع کرے گا۔
اس کے علاوہ چین کے بارے میں پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد نہ تو چین پر غلبہ حاصل کرنا ہے اور نہ ہی اس کی راہ روکنا ہے
امریکا کا مقصد یہ ہے کہ اس ملک کو باز رکھنے اور ہند-بحرالکاہل کے خطے میں طاقت کے توازن کا امریکی ہدف حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ عسکری حالات کا تعین کرنا ہے۔
دفاعی حکمت عملی میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا مقصد، فرسٹ آئی لینڈ چین پر جارحیت کو روکنے کے قابل دفاع کا قیام ہے، جو جاپان کے جنوب مغرب میں نانسیئے جزائر اور فلپائن کے درمیان واقع علاقہ ہے، جس میں تائیوان شامل ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0SGjrsd
via IFTTT
Post a Comment