امریکی افواج نے شام سے داعش قیدیوں کی عراق منتقلی کے لیے نیا آپریشن شروع کر دیا۔
امریکی سینٹ کام کے مطابق شمال مشرقی شام سے داعش کے 150 دہشتگرد محفوظ طریقے سےعراق منتقل کر دیے گئے ہیں اور شام سے 7 ہزار تک داعش قیدی عراق کے کنٹرولڈ مراکز میں منتقل ہوسکتے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے عراقی حکومت سمیت علاقائی شراکت داروں کےتعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ 2025 میں امریکی و اتحادی افواج نے شام میں 300 سے زائد داعش دہشتگرد گرفتار کیے اور ان کارروائیوں کے دوران 20 سے زائد داعش دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
امریکہ نے 30 دسمبر 2025 میں کہا تھا کہ کہ اس نے 9 دنوں کے دوران شام میں 25 داعش کے کارکنوں کو ہلاک یا پکڑا ہے۔ امریکی فوج نے بیان میں کہا کہ اس نے شام میں 9 دن سے زائد کی جانے والی کارروائیوں کے تسلسل میں تقریبا 25 داعش کے جنگجوؤں کو ہلاک یا گرفتار کیا ہے۔
یو ایس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) جو امریکی فوج کے مشرق وسطی کی کارروائیوں کی نگرانی کرتا ہے، نے رواں ماہ کی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات جاری کی ہیں۔
13 دسمبر کو شام میں داعش کے مسلح جنگجوؤں کی جانب سے دو امریکی فوجیوں اور ایک سویلین ترجمان کے قتل کے بعد امریکی فوج نے اس گروپ کے خلاف وسیع پیمانے پر حملے کیے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mGgY1IQ
via IFTTT
Post a Comment