پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی آئین کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر پارٹی آئین کا جائزہ لینے اور تمام خامیاں دور کرنے کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی آئینی جائزہ کمیٹی کو محدود وقت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کا کام 10 دن میں مکمل کیا جائے گا، کمیٹی میں بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجہ، ڈاکٹر عارف علوی، حمید خان، اسد قیصر، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی بھی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی آئین کو دیگر جماعتوں کے آئین کے مطابق لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعتراضات سے بچنے کے لیے اصلاحات ضروری قرار دی گئی ہیں جبکہ جلد از جلد انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاری کی جائے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1ovG5nm
via IFTTT
Post a Comment