ایشا دیول کی والد دھرمیندر کےلیے جذباتی پوسٹ، "میرے پیارے پاپا۔۔۔”

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار دھرمیندر کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول نے ان کے مرنے کے چند دنوں بعد نہایت جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں انھوں نے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے پیارے پاپا کےلیے، ہمارا معاہدہ سب سے مضبوط بانڈ ہے "ہم” اپنی تمام زندگیوں، تمام دائروں اور اس سے آگے ہم ہمیشہ ساتھ رہیں گے پاپا، چاہے وہ آسمان ہو یا زمین ہم ایک ہیں۔

ایشا دیول نے کہا کہ ابھی کے لیے میں نے بہت نرمی اور احتیاط سے آپ کو اپنے دل کے اندر جکڑ لیا ہے، میں نے باقی زندگی کےلیے آپ کو دل کی گہرائیوں میں رکھ لیا ہے۔

میں آپ کو بہت تکلیف سے یاد کرتی ہوں پاپا، آپ کے گلے لگنا جو سب سے آرام دہ کمبل کی طرح محسوس ہوتا تھا، آپ کے نرم لیکن مضبوط ہاتھ جن میں ایک بے ساختہ پیغام ہوتا تھا، میں آپ سے پیار کرتی ہوں پاپا، آپ کی پیاری بیٹی، آپ کی ایشا، آپ کی بٹو۔

اس سے قبل بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور دھرمیندر کی دوسری اہلیہ ہیما مالنی نے شوہر کی وفات کے بعد ان کی سالگرہ کے روز جذباتی پیغام شیئر کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکارہ و سیاست دان ہیما مالنی نے دو تصاویر شیئر کیں جس میں وہ دھرمیندر کے ساتھ موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دو ہفتے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، جب آپ نے مجھے دل شکستہ چھوڑ دیا، آہستہ آہستہ اپنے وجود کے ٹکڑوں کو اکٹھا کرکے میں زندگی کو دوبارہ بنانے کی کوشش کر رہی ہوں، یہ جانتے ہوئے کہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ ہوں گے۔

دھرمیندر کی وفات کے بعد سالگرہ، ہیما مالنی جذباتی ہوگئیں



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/72ShJFj
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post