بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی بیٹی ایشا اور بیٹے آکاش امبانی کی سالگرہ کی تقریب میں شاندار ڈرون شو نے سب کو دنگ کردیا۔
بچے چاہے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے ہوں یا کسی غریب کے اکثر لوگوں کی چاہت ہوتی ہے کہ ان کی سالگرہ کا دن اپنی بساط کے مطابق بھرپور انداز میں منایا جائے، اس بار بھی مکیش امبانی نے اپنے بچوں کی سالگرہ پر جشن کا بھرپور انتظام کیا۔
ایشا اور آکاش کی سالگرہ پر ایک شاندار ڈرون شو کا اہتمام کیا گیا جس نے جام نگر کے آسمان کو نہ صرف جگمگا دیا بلکہ میڈیا کی بھی توجہ کھینچ لی۔
یہ بھی پڑھیں: جب مکیش امبانی کے بیٹے آکاش کو چوکیدار سے معافی مانگنی پڑی
یہ شو ان کی سالگرہ کی شاندار تقریب سے پہلے ہوا جو ان کی اب تک کی زندگی کے یادگار لمحات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
انسٹاگرام پیج امبانی اپ ڈیٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اس خوبصورت ڈرون شو کو دکھایا گیا ہے جس نے جام نگر میں رات کو آسمان کو روشن کردیا، اندھیرا ہوتے ہی سیکڑوں ڈرون نمودار ہوتے ہیں اور بصری شکلیں بناتے ہیں۔
ڈسپلے کا آغاز مبارکباد "ہیپی برتھ ڈے، آکاش اور ایشا” کے ساتھ ہوا اور پھر ان کے کالج اور یونیورسٹی کے سفر کو اجاگر کیا گیا جبکہ فیملی کے ساتھ ان کے پیار کو بھی دکھایا گیا۔
View this post on Instagram
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BrMJUNv
via IFTTT
Post a Comment