کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، پہلی بوند پڑتے ہی بجلی بند ہونے سے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
کراچی کے جن علاقوں میں بارش کی اطلاعات ہیں ان میں سرجانی ٹاؤن،نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، بفرزون، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا، منگھو پیر اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نیا ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، میانوالی کالونی، عائشہ منزل کے اطراف اور ایف بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔
مزید پڑھیں : سمندری طوفان شکتی نے سائیکلون کی شکل اختیار کر لی، کراچی میں بارش کی پیشگوئی
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان ’ شکتی ’ کی وجہ سے شہر قائد میں بارش کا امکان ہے۔
شدید سمندری طوفان ’شکتی‘ بحیرہ عرب کے شمال مغرب حصے میں کراچی سےتقریباً 700 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔
علاوہ ازیں شارع فیصل ایف ٹی سی سے میٹرو پول جانے والا ٹریک کھول دیا گیا ہے مذکورہ ٹریک ٹینکرز لگا کر بند کیا گیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4kIVOCP
via IFTTT
Post a Comment