آئی سی سی نے پاکستان کے اعتراض پر میچ ریفری اینڈی کرافٹ کو ہٹا کر ان کی جگہ رچی رچرڈسن کو لگانے کی تجویز منظور کر لی۔
کرکٹ کے نگراں عالمی ادارے نے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری تبدیل کر دیا جس کے بعد ایشیا کپ کا تنازع حل ہو گیا۔
اس مثبت پیش رفت کے بعد پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایشیا کپ کے بقیہ میچز شیڈول کے مطابق کھیلے گا جہاں وہ بدھ کو یو اے ای سے مدمقابل ہو گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے تاہم پاکستان کے میچز سے پائکرافٹ کو ہٹا دیا گیا ہے اس سلسلے میں آئی سی سی نے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہوگا، اینڈی پائی کرافٹ نے اس سے قبل پاکستانی میڈیا مینجر سے کہا تھا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے جان بوجھ کر ہاتھ ملانے سے روکا، انہوں نے بھارت کے ساتھ مل کر کام کیا۔
میچ ریفری نے ٹاس کے وقت سلمان علی آغا کو مائیک بند کرکے بات سننے کا کہا تھا۔
سوریا کمار کو بچانے کے لیے میچ ریفری نے آپریشن سندور بولنے پر کارروائی سے گریز کیا، قوانین کے مطابق میچ ریفری کو منیجر کے ذریعے پیغام دینا ہوتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Rr1kGUa
via IFTTT
Post a Comment