جدہ کی ٹیم کے خلاف النصر طرف سے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو کیوں نہیں کھلایا گیا، اس حوالے سے ٹیم منیجر کا بیان سامنے آگیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جدہ کے خلاف النصر کی فتح میں کرسٹیانو رونالڈو کے شامل نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے تھے تاہم منیجر جارج جیسس نے پرتگالی اسٹار کی غیر حاضری کی وجہ بتا دی اور سارے معاملے واضح کردیا ہے۔
منیجر جارج جیسس نے کہا کہ میں نے شروع سے ہی سوچ لیا تھا کہ اس میچ کےلیے کرسٹیانو رونالڈو اور نہ ہی جواؤ اور دیگر اسٹار پلیئرز کو شامل کیا جائے گا۔
جارج جیسس نے بتایا کہ جدہ سے میچ میں ان اسٹار پلیئرز کی عدم شمولیت کی وجہ یہ تھی کیونکہ انھوں نے صرف 3 دن پہلے ایک میچ کھیلا تھا۔
انھوں نے کہا کہ میں لیگ مقابلوں کے لیے فٹنس کے نقطہ نظر سے انھیں آرام دینا چاہتا تھا، ہم آنے والے میچز کے لیے خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر تیار کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ النصر نے اپنے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھا ہوا ہے، کلب نے جدہ کی ٹیم کو 4-0 سے شکست دی، کرسٹیانو رونالڈو کے نہ ہونے کے باوجود ایک اور پرتگالی پلیئر جواؤ فیلکس نے میچ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے قومی دن پر سب کے دل جیت لیے
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ljIRBwJ
via IFTTT
Post a Comment