بھارت کے اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی شاہین آفریدی کی بیٹنگ کی تعریف کردی۔
بھارتی کے اسپنر کلدیپ یادیو نے اے سی سی مینز ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ کی تعریف کردی۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ بولنگ کرتے ہیں تو مخالف بیٹرز کو پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں، کچھ اچھے بیٹرز جو اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں۔
کلدیپ نے کہا کہ شاہین آفریدی واقعی بہت اچھا کھیل رہے ہیں، گزشتہ دو میچوں میں انہوں نے عمدہ شاٹس کھیلے ہیں۔
اسپنر نے کہا کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جہاں آپ غلطیاں کرتے ہوئے بھی سیکھتے ہیں، کوئی دن آپ کے لیے اچھا نہیں بھی ہوتا ہے لیکن اس سے بھی آپ سیکھتے ہیں، بہتری لاتے ہیں۔
یہ پڑھیں: آسٹریلیا کی فرنچائز نے کس کھلاڑی کو بہترین آل راؤنڈر قرار دے دیا؟
شاہین آفریدی نے بھارت اور متحدہ عرب امارات کے خلاف شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارت کے خلاف 206.25 کے اسٹرائیک ریٹ سے 16 گیندوں پر 33 رنز بنائے جس میں چار چھکے شامل تھے۔
تاہم پاکستان کو بھارت کے خلاف لو اسکورنگ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
گزشتہ روز یو اے ای کے خلاف میچ میں شاہین نے ایک بار پھر آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تین چوکوں، دو چھکوں کی مدد سے 14 گیندوں پر 29 رنز بنائے اور تین اوور میں 16 رنز دے کر دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/omWPQLU
via IFTTT
Post a Comment