میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی تھی، ٹیم منیجر

قومی کرکٹ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ ٹاس کے وقت میچ ریفری نے دونوں کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی تھی۔

میچ کے بعد بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم منیجر نے اعتراض کرتے ہوئے میچ ریفری کے رویے پر بھی باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کا تعلق زمبابوے سے ہے۔

ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاس کے وقت میچ ریفری نے دونوں کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی تھی۔

 میچ ریفری

اس حوالے سے ذارئع کا کہنا ہے کہ بھارٹی ٹیم اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے نامناسب رویے کے بعد پاکستانی ٹیم کے منیجرنوید اکرم چیمہ میچ ریفری کے پاس گئے اور ان سے کہا کہ یہ میچ اسپرٹ کےخلاف ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ ریفری نے پاکستانی ٹیم منیجر سے جواب میں کہا کہ ان سے اس طرح کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

دوسری جانب کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی رویے کے خلاف اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی۔

قومی ٹیم کے پیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم نے جو حرکت کی اس پر پاکستانی رد عمل فطری تھا۔

مزید پڑھیں : ایشیاکپ میں بھارت نے پاکستان کو زیر کر دیا

بھارت نے پاکستان کو ایشیاکپ کے گروپ میچ میں باآسانی شکست دے کر ایونٹ میں فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھا ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے ہائی وولٹیج مقابلے کو بھارت نے یکطرفہ بناتے ہوئے پاکستان کو زیر کر دیا۔ گرین شرٹس کے 128 رنز کے ہدف کو بھارت نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین شپ کیخلاف عمل کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کیا۔

میچ کے اختتام پر بھی عمومی طور پر سخت حریف بھی رسمی ہاتھ ملاتے ہیں لیکن بھارتی بلے باز میچ ختم ہوتے ہی میدان سے باہر چلے گئے اور پاکستان کھلاڑی میدان سے اکٹھے ہو کر باہر آئے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Yt0WbUN
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post