شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے کاروبار میں کامیابی کا راز بتا دیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ کومل عزیز نے شرکت کی اور بتایا کہ کس طرح اپنے کاروبار میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں نے پلاننگ وہاں سے شروع کی کہ بیرون میں تعلیم مکمل کرکے نوکری کرنا شروع کی کیونکہ میرے پاس کوئی سرمایہ نہیں تھا اور نہ فیملی کی بیکنگ ہے تو کس طرح بڑے برانڈ سے مقابلہ کروں گی۔
کومل عزیز نے کہا کہ میں نے لانگ ٹرم پلاننگ اس طرح کی کہ اداکار بن جاؤں اور نام کما لوں اس کے بعد کاروبار شروع کروں، بزنس پڑھا ہے جس میں سکھاتے ہیں کہ آپ نے دس سال کی پلاننگ کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداکاری کرکے انسٹاگرام کے فالوورز اکٹھے کرنا شروع کیے، پیسوں سے زیادہ انسٹاگرام نے مدد کی اس سے مارکیٹنگ کا خرچہ بہت بچ گیا اور جو کنکشن ہیں وہ بھی مدد گار ثابت ہوئے۔
یہ پڑھیں: کومل عزیز نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بیان کردی
کومل عزیز نے کہا کہ سب سے بڑی انویسٹمنٹ یہ تھی میں شوبز میں آئے گی، میں نے سوچا تھا کہ بہت سارے یوٹیوب چینل چل رہے ہیں لوگ اپنی ریسیپی میں شکل نہیں دکھاتے صرف آواز کا جادو جگاتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ مڈل کلاس شخص کے لیے کاروبار کرنا آسان نہیں تو اس کے لیے آپ کو اسٹارٹ اپ کیپٹل چاہیے، اگر آپ کے پاس فالوورز ہی آجائیں تو انہیں کچھ فروخت کرسکتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bS5KfwM
via IFTTT
Post a Comment