ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کا فائنل آج بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا، بھارت سے گزشتہ دو میچوں میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایشیا کپ کا آخری امتحان آج ہوگا، دو روایتی حریف بھارت اور پاکستان مدمقابل ہوں گے، دبئی میں ایشیا کپ کے حتمی معرکے کا میدان آج سجے گا 41سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت ایشیا کپ فائنل ہوگا۔ قومی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لئے بھرپور پریکٹس کی۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، کوچ مائیک ہیسن اور فہیم اشرف نے پچ کا معائنہ کیا، ذرائع کے مطابق پاکستان کیخلاف فائنل میچ میں زخمی ہونے کے حوالے سے بھارتی کھلاڑی پانڈیا کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے، پانڈیا کی انجری کا آج جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ فائنل میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ٹرافی جیتنے کے لیے میدان میں اُتریں گے، فیصلہ کن معرکے میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ایک جیسا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پاکستان اور بھارت کو اب روایتی حریف نہیں مانتے، نہ جانے انہوں نے یہ بیان کس کے کہنے پر دیا ہے، لیکن ون ڈے ہو یا ٹیسٹ، پاکستان نے بھارت سے زیادہ میچز جیتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت میں 2007ء سے اب تک 15 ٹی20 میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں 12 مرتبہ بھارت اور 3 مرتبہ پاکستان فاتح رہا ہے۔
ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دینے کا منتظر ہوں: محسن نقوی
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xqNdW3Y
via IFTTT
Post a Comment