ریاست کے خلاف پروپیگنڈا، وزیراعظم نے جوائنٹ ٹاسک فورس بنا دی
ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کے خلاف وزیراعظم نے جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔ ٹاسک فورس ریاست، اداروں کےخلاف پروپیگنڈے کےذمہ داروں کا تعین کرےگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے 10رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جب کہ فورس میں دیگر اداروں کے افسران بھی شامل ہیں۔
ٹاسک فورس میں جوائنٹ سیکریٹری وزارت داخلہ، اطلاعات، ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ڈائریکٹر آئی بی، آئی ایس آئی ،ایم آئی کے نمائندے اور ڈی آئی جی پولیس اسلام آباد شامل ہیں۔
ٹاسک فورس حالیہ احتجاج کے دوران پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرےگی اور 10 دن میں اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XO8Bjun
via IFTTT
Comments
Post a Comment