انڈر19 ایشیاکپ: شاہ زیب نے بھارت کیخلاف 159 رنز بناکر ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان کے نوجوان اوپنر شاہ زیب خان نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف 159 رنز کی اننگز کھیل کر تاریخ رقم کردی۔

دبئی میں اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ 2024 میں 30 نومبر کو بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں پاکستانی بیٹر شاہ زیب خان نے بھارتی بولرز کی درگت بنادی، انھوں نے 159 رنز کی اننگز میں 10 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔

شاہ زیب نے ون ڈے فارمیٹ میں انڈر 19 کی سطح پر سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں، یہ وائٹ بال فارمیٹ میں بھارت کی انڈر 19 ٹیم کے خلاف کسی بھی بلے باز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

اس سے پہلے انڈر19 ون ڈے فارمیٹ میں بہترین بلے باز شمائل حسین تھے جنھوں نے 2023 میں سری لنکا کے خلاف کراچی میں 109 گیندوں پر 150 رنز بنائے تھے۔

بھارت کے خلاف اس سے پہلے بہترین پاکستانی بلے باز سمیع اسلم تھے جنھوں نے 2012 میں کوالالمپور میں بھارت کے خلاف 134 رنز بنائے تھے۔

خیال رہے کہ انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی، دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 281 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47 اوورز میں 239 رنز بناسکی اور پاکستان نے 44 رنز سے کامیابی حاصل کرکے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/47oGTlK
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”