ذاکر نائیک کا کراچی میں عوامی اجتماع، ٹریفک پولیس کا خصوصی پلان جاری

کراچی: 5 اکتوبر 2024 کو باغ جناح پولو گراؤنڈ میں ممتاز اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے عوامی اجتماع کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان جاری کردیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے عوامی اجتماع کے شرکا کیلیے 2 مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا ہے۔ تقریب کا انعقاد شام 7 بجے بارہ دری نذد باغ جناح المعروف پولو گراؤنڈ میں ہوگا۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ وائی ایم سی اے گراؤنڈ اور ڈی جے کالج کے گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، شرکا پارکنگ گراؤنڈ میں گاڑی کھڑی کر کے پیدل پولو گراؤنڈ پہنچیں گے۔

تقریب کے دوران ایوان صدر روڈ اور فوارہ چوک سے کھجور چوک تک بند رہے گی لہٰذا عوام متبادل راستے کا انتخاب کریں تاکہ اپنی منزل پر باآسانی پہنچ سکیں۔

ترجمان نے بتایا کہ آئی آئی چندریگر روڈ اور شاہین چوک سے ٹریفک کو ضیا الدین روڈ اور کھجور چوک سے پی آئی ڈی سی موڑا جائے گا، ٹریفک کو پی آئی ڈی سی سے بائیں جانب کلب روڈ اور میٹروپول سے کلفٹن یا شارع فیصل موڑا جائے گا۔

پولیس کے مطابق شاہین سگنل سے ٹریفک کو ایم آر کیانی چوک سے زینب مارکیٹ موڑ دیا جائے گا جبکہ زینب مارکیٹ سے ٹریفک کو ایٹریم مال، فوارہ چوک آواری سگنل سے شارع فیصل اور تین تلوار موڑا جائے گا۔

سندھ کلب چوک میٹروپول سے فوارہ چوک تک دونوں اطراف نو پارکنگ زون ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qeYfJhj
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”

Ravichandran Ashwin gets angry at on-field umpire