ہری پور میں نو تعمیر شدہ مدرسے کی چھت گر گئی، دو طالبات جاں بحق

صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ہری پور میں مدرسے کی نو تعمیر شدہ چھت گرنے سے دو طالبات کی جان چلی گئی۔

نو تعمیر شدہ مدرسے کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ علاقہ ماڈل ٹاؤن میں پیش آیا جس میں 10 افراد شدہد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ٹرامہ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

ایم ایس محسن رضا نے بتایا کہ ٹرامہ سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

واقعے کی اطلاق ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جہاں ملبہ ہٹانے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم اندھیرے کے باعث اس میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ ڈھینڈہ روڈ پر واقع مدرسے کی چھت ایک ہفتے قبل تعمیر ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں شدید بارش کے بعد فیکٹری میں کمرے کی چھت گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔

ریسکیو عملے نے بتایا تھا کہ فیڈمک میں واقع سیمنٹ کی چھتیں بنانے کی فیکٹری میں علی الصبح بارش کا پانی کھڑا ہونے سے کچے کمرے کی چھت گر گئی، کمرے میں موجود 4 مزدور ملبے کے نیچے دب گئے۔

ریسکیو عملے نے متاثرین کو نکالا تو 3 مزدور جاں بحق ہو چکے تھے جبکہ ساہیوال کا رہائشی مزدور رشید زخمی ہوا تھا جسے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eqXbzhc
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”

Ravichandran Ashwin gets angry at on-field umpire