بچوں کے کنویں میں گرنے کا واقعہ: ریسکیو عملہ لااشیں نہیں نکال سکا

کراچی کے علاقے گارڈن فوارہ چوک کےقریب بچوں کےکنویں میں گرنے کا واقعے پر شہری افسردہ ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ریسکیو اداروں کی نااہلی پر سوال بھی اٹھا رہے ہیں۔

اس افسوسناک واقعے میں 2 بچے اور ایک شخص جو انہیں بچانے کے لیے کنویں میں گیا تھا وہ بھی جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو عملہ جدید آلات کے ساتھ بھی کنویں سےلاشیں نہیں نکال سکا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کنویں میں گرے دونوں بچوں اور ایک شخص کی لاشوں کومقامی افراد نے نکالا، مزدور پیشہ 3 افراد بغیر آکسیجن ماسک کنویں میں داخل ہوئے اور لاشیں نکالیں، تینوں مزدوروں نےبغیرکسی اجرت کےلاشیں کنویں سےنکالیں۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم واقعےکے کافی دیر بعد جائےوقوع پر پہنچی اگر بچوں کو بروقت ریسکیو کر لیا جاتا تو ان کی جانیں بچ سکتی تھیں۔

ریسکیو اہلکاروں  کے تاخیر سے پہنچنے اور آپریشن میں ناکامی پر علاقہ مکین مشتعل ہو گئے۔ مکینوں نے ریسکیو ٹیموں کی نااہلی پر عملے کےخلاف نعرےبازی کی۔

ایک عینی شاہد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ علاقے کا پلمبر بچوں کو بچانے کیلئے رسے کی مدد سے کنویں میں اترا تو پلمبر نے اندر جانے کے بعد آواز دے کر بتایا کہ یہاں آکسیجن کم ہے، نوجوان پلمبر نے پانی بھی مانگا اسے پانی کی بوتل بھی بھیجی گئی شاید اس نے دونوں بچوں کو ساتھ باندھنے کے بعد رسا کھینچنےکو کہا، 10 سے 15فٹ رسا کھینچا گیا تھا کہ وہ ٹوٹ گیا۔

عینی شاہد کے مطابق واقعے کے 15 سے 20 منٹ تک کنویں سے بچوں اور پلمبرکی آوازیں آرہی تھی بعد میں خاموشی ہو گئی اور پھر کسی نےجواب نہ دیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kpNmMVJ
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”

Ravichandran Ashwin gets angry at on-field umpire