’آج کل حالاتِ انفلوئنسر اور اداکار‘ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل
شوبز کی معروف اداکارہ و میزبان ژالے سرحدی کی اداکارہ ریحام رفیق کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ژالے سرحدی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جو بات ہے، اتفاق کرتے ہیں یا نہیں۔‘
اداکارہ ویڈیو میں بھارتی فلم کے ڈائیلاگ پر لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ہم پیسے والوں کے لیے مہنگا کیا سستا کیا جس چیز پر دل آگیا خرید لی۔‘
یہ سن کر ریحام رفیق کہتی ہیں کہ ’میری حالت اتنی پتلی ہوگئی ہے کہ چائے پانی کا بھی جگاڑ نہیں ہو پارہا ہے آنسو پی پی کر کام چلا رہا ہوں۔‘
ویڈیو میں ژالے سرحدی نے بتایا کہ ’انفلوئنسر کی حالت آج کل اور حالاتِ اداکار ابھی بھی کبھی بھی۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ژالے سرحدی سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کرلیتی ہیں۔ اس سے قبل بھی انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hFr3c2K
via IFTTT
Comments
Post a Comment