اذہان بھی ثانیہ مرزا کے نقش قدم پر چلنے لگے، ویڈیو وائرل

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا بھی والدہ کے نقش قدم پر چلنے لگے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہیں بیٹے اذہان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اذہان مرزا کو ٹینس کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک ویڈیو میں ثانیہ مرزا ایکسرسائز کررہی ہیں۔

ایک تصویر میں ثانیہ مرزا سیلفی لے رہی ہیں تو دوسری تصویر میں بیٹے کے ساتھ موجود ہیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔

مرزا خاندان نے تصدیق کی تھی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور ثانیہ نے شعیب ملک سے خلع لی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5U8Q29H
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”

Ravichandran Ashwin gets angry at on-field umpire