معاہدے کے باوجود جنگ جاری رہے گی، اسرائیل

اسرائیلی اہلکار نے کہا ہے کہ معاہدے کے باوجود جنگ جاری رہے گی۔

ایک اسرائیلی اہلکار نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ جنگ بندی کے معاہدے کا مطلب غزہ میں جنگ کا خاتمہ نہیں ہوگا۔

اسرائیلی میڈیا سے نام لیے بغیر اہلکار سے متعلق کہا ہے کہ جب تک حماس کسی معاہدے پر راضی نہیں ہوتی ہم جنگ جاری رکھیں گے اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو بھی جنگ جاری رہے گی یقیناً اگر کوئی ڈیل ہوئی تو پہلے مرحلے میں لڑائی میں خلل پڑے گا لیکن ہم جنگ جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم اپنے تمام جنگی مقاصد حاصل نہیں کر لیتے۔

جنگ جاری رکھنے پر اصرار اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے الفاظ کی بازگشت ہے جنہوں نے خود اصرار کیا ہے کہ جنگ بندی کا کوئی بھی معاہدہ اسرائیلیوں کو غزہ پر حملہ جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے امریکی اصرار کے باوجود کہ ایک معاہدہ جنگ کے خاتمے کا باعث بنے گا۔

حماس نے بارہا کہا ہے کہ غزہ میں قیدیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے کوئی بھی معاہدہ دیرپا جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے انکلیو سے انخلاء کا باعث بنے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KIo695d
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”