دوران پرواز طیارے میں ہچکولے، مسافروں کو ٹانگیں ٹوٹ گئیں

برطانوی فضائئی کمپنی ایزی جیٹ کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارے کے ہچکولے کھانے سے دو مسافروں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ کی یونان کے جزیرے کورفو سے لندن جانے والی ایک پرواز حادثے کا شکار ہوتے بال بال بچ گئی۔

پرواز میں 181مسافر سوار تھے، جسے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد بدترین ٹربولنس کا سامنا کرنا پڑا۔

ہوائی جہاز اس دوران اچانک 200 میٹر نیچے آ گیا اور اس قدر شدید ہچکولے آئے کہ عملے کے کئی افراد زخمی ہو گئے۔

ان میں سے دو لوگوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑگئی، طیارے کے بحفاظت اترتے ہی زخمی لوگوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ایک مسافر کا کہنا تھا کہ ایسا لگا کہ جیسے ہم مرنے والے ہیں۔

دوسرے مسافر نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے جہاز بس گرنے والا ہے اور پھر دوبارہ اوپر چلا گیا، ایک صارف کے مطابق پورا جہاز چیخ رہا تھا، میری بھانجی میرے سامنے بیٹھی اور وہ اپنی آنکھیں نکال رہیی تھی یہ چونکا دینے والا لمحہ تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oYzVU2t
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”

Ravichandran Ashwin gets angry at on-field umpire