کم عمری کی شادی کرنے والا جوڑا گرفتار

سندھ کے شہر محراب پور میں کم عمری کی شادی کرنے والے جوڑے کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اے آر وائی نیوز کے مطابق محراب پور میں کم عمری کی شادی کرنے والے جوڑے کو گرفتار کرکے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ 22 سالہ باسع راجپر کا 12 سالہ ثانیہ لوند سے نکاح ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کر دلہن اور دلہا کو گرفتار کیا گیا، مقدمے میں دلہا اور دلہن کے والدین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ والدین، نکاح خواں اور گواہان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ چائلڈ میرج ریسٹرین ایکٹ 2013 کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکی یا لڑکا شادی نہیں کر سکتے۔ مذکورہ ایکٹ کی خلاف ورزی کی سزا 2 سال اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔

اس کے علاوہ چائلڈ میرج ریسٹرین ایکٹ کی خلاف ورزی میں معاونت کرنے والوں کو بھی دو سال کی سزا ہوسکتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/K4rZzoM
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”

Ravichandran Ashwin gets angry at on-field umpire