درگاہ شاہ نورانی حادثے میں جاں بحق زائرین کی تعداد 17 ہو گئی

عید کی شب درگاہ شاہ نورانی جانے والے ٹرک کو حادثے کے نتیجے میں جاں بحق زائرین کی تعداد 17 ہو گئی جب کہ 49 زخمی ہوئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق درگاہ شاہ نورانی جانے والے ٹرک کو حادثہ عید کی شام ویراب ندی کے قریب پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی جب کہ 49 زخمی ہیں۔ ٹرک میں 100 سے زائد زائرین سوار تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئے تھے اور ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی تھیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک ویراب ندی کے قریب کھائی میں گرا اور وہاں دشوار گزار راستہ ہے، جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں کچھ مشکلات پیش آئیں۔ علاقے میں بڑا اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جاں بحق 17 افراد کی لاشوں کو ابتدائی طور پر ایدھی کے سرد خانے میں رکھوایا گیا بعد ازاں شناخت کے بعد تمام میتیں مکلی کے گاؤں قاسم جوکھیو پہنچا دی گئیں۔

ایس ڈی پی او ساکرو واجد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے بتایا مکلی کے قاسم جوکھیو گوٹھ سے 70 سے زائد افراد درگاہ شاہ نورانی کی زیارت کے لیے گئے تھے کہ زائرین سے بھرا ٹرک موڑ پر حادثے کا شکار ہوا۔ زخمی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QiPn74S
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”