شاہ نورانی درگاہ جانے والے ٹرک کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق
حب: شاہ نورانی درگاہ جانے والی ٹرک کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق درگاہ شاہ نورانی جانے والے ٹرک کو حادثہ ویراب ندی کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ٹرک میں 100 سے زائد زائرین سوار تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے جبکہ زائئرین کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے۔
کراچی سے ریسکیو کی متعدد چھوٹی بڑی گاڑیوں کو جائے حادثہ روانہ کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو کراچی سے ویراب ندی پہنچنے میں تقریبا دو سے ڈھائی گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے۔
شاہ نورانی درگاہ کے اطراف کوئی بڑا اسپتال نہیں ہے رورل ہیلتھ سینٹر موجود ہیں جو دفتری اوقات تک کھلے ہوتے ہیں اور رات کے وقت بند ہوجاتے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک ویراب ندی کے قریب کھائی میں گرا ہے، وہاں دشوار گزار راستہ ہے، ممکنہ طور پر زیادہ زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جاسکتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ESc84Gb
via IFTTT
Comments
Post a Comment