شاہ رخ کا نیا ہیئراسٹائل، ایئرپورٹ سے ویڈیو وائرل
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی ممبئی ایئر پورٹ سے تصاویر وائرل ہوگئیں جس میں وہ دو پونی باندھے نظر آرہے ہیں۔
فلم ’ڈنکی‘ کے اداکار اپنی فیملی کے ہمراہ ممبئی سے باہر گئے ہیں، ان کے ساتھ ساتھ اہلیہ گوری خان اور سوہانا کو بھی ہفتے کی صبح ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ شاہ رخ خان کی کئی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں جس میں انھیں دو پونی ٹیلز کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
اگرچہ شاہ رخ اور ان کی فیملی کو ممبئی ایئرپورٹ پر ایک ہی وقت میں دیکھا گیا تھا، لیکن وہ الگ الگ وہاں پہنچے تھے۔
’پٹھان‘ کے اداکار اپنی لگژری کار میں ایئرپورٹ پہنچے، انھوں نے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز زیب تن کی ہوئہ تھی۔ اداکار نے اپنے لمبے بالوں کو دو پونی ٹیلز میں قید کیا ہوا تھا۔
View this post on Instagram
سہانا خان اپنی والدہ گوری کے ہمراہ ایئرپورٹ پہنچیں جبکہ انھون نے مسکراتے ہوئے ہوائی اڈے پر موجود پاپارازی فوٹوگرافرز کی طرف دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا۔
View this post on Instagram
حال ہی میں شاہ رخ اور گوری نے ممبئی میں عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی کے استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کی تھی جبکہ دونوں نے عامر خان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی تھیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NmstzPV
via IFTTT
Comments
Post a Comment