کراچی جانے والی ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی

لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہانیاں قطب پوراسٹیشن کے قریب ٹرین کا انجن اور بوگی پٹری سے اتر گئی۔ پاک بزنس ایکسپریس لاہورسےکراچی جارہی تھی۔

ریلوے ٹریک متاثر ہونےکی وجہ سے خانیوال لودھراں سیکشن بند کر دیا گیا ہے اور کراچی جانے والی تمام ٹرینوں کو ملتان کےراستےروانہ کیاجائےگا۔

ریلوےذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹرین کو واپس خانیوال اسٹیشن لےکر جایا جا رہا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Q7feKrL
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”