’تم میرے لیے سارا جہاں ہو‘

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور ان کے لیے پیغام بھی لکھا۔

اداکارہ کو براؤن رنگ کے لباس میں بھائی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں صرف آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ میرے لیے سارا جہاں ہیں، صرف آپ کے جیسا دل عزیز ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آپ کو میرا واقعی کتنا خیال ہے، میں آپ کے تمام کاموں کی تعریف کرتی ہوں، میں آپ کے اردگرد خود کو ملکہ کی طرح محسوس کرتی ہوں۔‘

مومنہ اقبال نے لکھا کہ ’آپ کے بازو میری سب سے محفوظ جگہ ہے، میں آپ سے پیار کرتی ہوں، اور آپ بہترین فوٹو گرافر بھی ہیں۔‘

واضح رہے کہ مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں مومنہ اقبال ’فلک‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، مشال خان، سلمان سعید، عتیقہ اوڈھو، دانیہ انور ودیگر شامل ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9ybQ0nD
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”

Ravichandran Ashwin gets angry at on-field umpire