سعود شکیل نے مداحوں کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا پر دھوم
حیدر آباد : ورلڈ کپ 2023کے وارم اپ میچ میں پاکستانی بلے باز سعود شکیل کی شاندار کارکردگی نے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا پر تعریفوں کا تانتا بندھ گیا۔
پاکستان کی جانب سے ’وائلڈ کارڈ انٹری‘ کے طور پر ٹیم میں شامل کیے جانے والے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے آج جو کھیل پیش کیا اُسے دیکھ کر پاکستانی شائقین کی ٹیم کے مڈل آرڈر سے اُمیدیں وابستہ ہوگئیں۔
Saud ki jaga banao bhai
— Umair Javed (@umairjav) September 29, 2023
پاکستانی کرکٹ شائقین نے ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ دیکھنے کے بعد کچھ سکون کا سانس لیا ہے، سعود شکیل کی نیوزی لینڈ کے خلاف 53 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کے بعد اُن کا نام ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹرینڈ کررہا ہے۔
Saud Shakeel keeping the strike rate at 100 in the middle order thing we were missing
— iffi (@iffiViews) September 29, 2023
وارم اپ میچ میں ان کی پرفارمنس دیکھنے بعد کرکٹ شائقین ان کے مداح ہوگئے، اپنی پوسٹس میں مداحوں نے ان کی دل کھول کر تعریفیں کیں۔
Saud Shakeel is our surprise for the world!!
Getting him in the world cup squad is Babar Azam's best decision #PAKvNZ #PAKvsNZ #NZvPAK pic.twitter.com/URil8dfdHe— Hamxa (@hamxashahbax21) September 29, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمیر جاوید نامی صارف نے کہا کہ سعودی کی جگہ بناؤ بھائی۔ جبکہ اففی نامی صارف کا کہنا تھا کہ سعود شکیل نے مڈل آرڈر میں اسٹرائیک ریٹ کو 100 پر رکھا اسی چیز کا ہم کو انتظار تھا۔
Stand & deliver. Saud Shakeel #PAKvNZ pic.twitter.com/LXwTw0iRHC
— Qasim Hassan (@QasimHassan27) September 29, 2023
حمزہ نامی صارف نے کہا کہ سعود شکیل دنیا کے لیے ہمارا سرپرائز ہے!! انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنا کپتان بابر اعظم کا بہترین فیصلہ ہے۔
APPRECIATION TWEET FOR SAUD SHAKEEL, A BRILLIANT 75 OF JUST 53 BALLS.#SaudShakeel #PAKvNZ #WorldCup2023 pic.twitter.com/7dVcYJ9vEo
— Shaharyar Ejaz (@SharyOfficial) September 29, 2023
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/j8PCYrt
via IFTTT
Comments
Post a Comment