ایس ڈی ایم نے شہری کو مرغا بنا دیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں ایس ڈی ایم نے شکایت لے کر جانے والے شہری کو ہی مرغا بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے ضلع بریلی میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے شہری کو دونوں کان پکڑ کر مرغا بننے پر مجبور کیا جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ڈیی ایم میر گنج تحصیل ادت پوار اس شخص سے کہہ رہے ہیں کہ مرغا بنو، دونوں کان پکڑ کر مرغے کی طرح بیٹھنا۔‘

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص شمشان گھاٹ (قبرستان) کی مبینہ تجاوزات کے بارے میں شکایت درج کروانے کے لیے ایس ڈی ایم کے دفتر سے رجوع کیا تھا لیکن افسر نے اس کی شکایت سننے کے بجائے اسے سزا دی اور تذلیل کی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈویژنل کمشنر بریلی سومیا اگروال نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ضلع مجسٹریٹ بریلی شیوکانت دویدی نے بتایا کہ پوار کی جگہ دیش دیپک سنگھ کو بریلی کا نیا ایس ڈی ایم بنادیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایس ڈی ایم پوار الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شکایت کنندہ خود ہی مرغا بن کر بیٹھا تھا میں نے کسی کو اس طرح بیٹھنے کو نہیں کہا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے دفتر میں آنے والا نوجوان کمرے میں داخل ہوتے ہی خود ہی بیٹھ گیا، اس کے دوستوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

پوار نے مزید کہا کہ میں نے انہیں یقین دلایا کہ تحصیلدار اس معاملے کی جانچ کرے گا اور اگر شمشان گھاٹ میں کوئی تجاوزات پائی گئیں تو کارروائی کی جائے گی۔

تاہم شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کہ جب اس نے اور کچھ گاؤں والوں نے ایس ڈی ایم سے منڈن پور گاؤں میں مبینہ تجاوزات پر کارروائی کرنے کو کہا تو پوار نے غصے میں آکر ان کی توہین کی اور پھر ان میں سے ایک کو سزا کے طور پر بیٹھنے کو کہا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AOF0CL4
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”