یورپی یونین نے کینسر کے علاج کیلئے نئی دوا کی منظوری دے دی
یورپی یونین نے پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج کے لیے ’اینہرٹو‘ نامی دوا کی منظوری دے دی، مذکورہ دوا ایسٹرا زینیکا اور ڈائی چی نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے ریگولیٹر نے ایسٹرا زینیکا اور ڈائیچی کی تیار کردہ پھیپھڑوں کے کینسر کی دوا ’اینہرٹو‘کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ایسٹرا زینیکا نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ اس کی اور ڈائیچی سینکیو کی کینسر کی دوا اینہرٹو کو یورپی میڈیسن ایجنسی کی انسانی ادویات کمیٹی نے کینسر کی خاص قسم کے مریضوں کی مونو تھراپی کے طور پر تجویز کیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسٹرا زینیکا کے مطابق یہ پہلی دوا ہے جس کا استعمال بیماری کے ابتدائی مراحل میں کیا جائے تو پھیپھڑوں کے کینسر کے اثرات کو کم یا سست کرنے میں مدد ملتی ہے۔
یہ تجویز درمیانے درجے کے اعداد و شمار پر مبنی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اینہرٹو نے ٹیومر کو 49 فیصد کم کیا اور پھیپھڑوں کے کینسر کا علاج کرنے والے مریضوں میں ردعمل کی درمیانی مدت 16.8 ماہ تک کم ہوئی۔
ایسٹرا زینیکا کے مطابق انسانی ادویات کمیٹی کی طرف سے دی گئی سفارشات کو یورپی کمیشن سے باضابطہ طور پر منظور کرنا ہو گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/r4jqHmn
via IFTTT
Comments
Post a Comment