نسیم شاہ مشکل وقت کا کھلاڑی قرار

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے افغانستان کے خلاف ایک بار پھر اعصاب شکن مقابلے میں فتح دلانے والے نسیم شاہ کو مشکل وقت کا کھلاڑی قرار دیا ہے۔

دوسرے ون ڈے میں کامیابی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے سب نے اچھا کھیل پیش کیا ہمیں یقین تھا آخری 10اوورز میں 80،90 رنز کا تعاقب کر سکتے ہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ میں کبھی مطمئن نہیں ہوتا ہمیشہ کوشش جاری رکھتا ہوں نسیم شاہ مشکل وقت کاکھلاڑی ہے۔

نسیم شاہ نے 5 گیندوں پر 10 رنز بنا کر قومی ٹیم کو کامیابی دلوائی، شاداب خان نے بھی 35 گیندوں پر 48 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ’جب آپ سینئر کھلاڑی ہوتے ہیں تو ایسی صورتحال سے اکثر گزرتے ہیں، کبھی ہم ناکام ہوجاتے ہیں کبھی کامیاب ہوتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آج میرا دن تھا، ان کے پاس ورلڈ کلاس اسپنر ہیں، میں ان کے اوور گزار رہا تھا اور فاسٹ بولر کے خلاف تیز کھیلنے کی کوشش کررہا تھا۔‘

شاداب خان نے کہا کہ یہاں باؤنڈری بڑی ہے تو دو رنز لینا آسان ہے، یہ پلان تھا کہ دو، دو رنز لوں اور موقع ملے تو باؤنڈری بھی لگاؤں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2yX5Yns
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”