سیلابی ریلے میں بہہ کر بھارتی شہری پاکستان پہنچ گیا
قصور: دریائے ستلج کی بےرحم موجوں سے گونگا بہرہ شخص بھارت سے پاکستان پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تحفظ مرکز قصور نے ریلے میں بہہ کر آئے بھارتی شہری کو ایدھی سینٹر منتقل کر دیا۔
گونگے بہرے شخص نے اشاروں سے بتایا وہ بھارتی ہے اور ریلےمیں بہہ کر پاکستان پہنچا ہے۔ پولیس تحفظ مرکز کی جانب سے بھارتی شہری کو کپڑے دئیےگئے اور کھانا کھلایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بعدازاں بھارتی شہری کو مہمان نوازی کے بعد ایدھی سینٹر لاہور منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ طوفانی بارشوں اور بھارتی پانی سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، راوی، ستلج، چناب اور جہلم میں پھر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
پی ڈی ایم اے نے فلڈ الرٹ جاری کر دیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج، راوی ،چناب، دریائے جہلم کے بالائی علاقوں میں بارشیں ہونگی جس سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت دریائے راوی پر رنجیت ساگر ڈیم سے کسی بھی وقت اضافی پانی چھوڑ سکتا ہے، دریائے ستلج میں بھی بھاکرا ننگل ڈیم سے بھی پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Z83lQ2g
via IFTTT
Comments
Post a Comment