فائزہ خان کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے
شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ فائزہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فائزہ خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں شمالی علاقہ جات میں گھر کی چھت پر خوشگوار موڈ میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
فائزہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ جنت ہے۔‘
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ فائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
گزشتہ دنوں انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی، ویڈیو میں فائزہ خان کو ’باربی‘ بنے دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں فائزہ خان ’رامین‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جنہیں یونیورسٹی کے دوست جنید جمشید نیازی (واصف) سے محبت ہوتی ہے لیکن واصف گھر والوں کی مرضی سے فرحت سے شادی کرلیتے ہیں جس پر رامین خودکشی کی کوشش کرتی ہیں۔
’بےبی باجی‘ کی دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار ثمینہ احمد، منور سعید، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر شامل ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rHjCyV5
via IFTTT
Comments
Post a Comment