فلم ’کالکی 2898ء‘ کی ریلیز ملتوی ہونے کا خدشہ

ممبئی: ساؤتھ انڈین اسٹار پربھاس اور بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم ’کاکلی 2898ء‘ شدید تنقید کی زد میں ہے جس کے پیشِ نظر اسے ملتوی کیے جانے کے امکانات بڑھ گئے۔

’کالکی 2898ء‘ سے پہلی جھلک سامنے آنے کے سبب دپیکا پڈوکون اور پربھاس سرخیوں میں ہیں۔ فلم کو دو حصوں میں ریلیز کرنے کا فیصلہ ہوا ہے لیکن جیسے ہی فنکاروں کی پہلی جھلک سامنے آئی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

فلم کے پوسٹر میں پربھاس کو سستا ’آئرن مین‘ قرار دیا گیا جبکہ دپیکا پڈوکون کا فوٹو شوٹ ہدف تنقید رہا۔ یہاں تک کہ فلم کو ہالی وڈ فلم ’Dune‘ کی چربہ بھی قرار دیا گیا۔

’کالکی 2898ء‘ کی ریلیز 12 جنوری 2024 کو شیڈول ہے جسے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس کی اصل وجہ وی ایف ایکس کا باقی رہ جانے والا کام مکمل کرنا ہے جس کیلیے زیادہ وقت درکار ہے۔

فلم کے پروڈیوسر اشوینی دت فلم کی ریلیز 9 مئی کو چاہتے ہیں کیونکہ ماضی میں ان کی دو فلمیں اسی تاریخ کو ریلیز ہوکر سُپرہٹ ثابت ہوئی تھیں۔

حیران کن طور پر فلم ’آدی پروش‘ کی ریلیز کیلیے بھی اسی طریقے کار کو اختیار کیا گیا تھا۔ فلمسازوں نے پہلے ایک جھلک جاری کی جسے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا، پھر فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کر کے اس میں وی ایف ایکس کے سمیت دیگر چیزوں کا جائزہ لیا گیا۔

’کالکی 2898ء‘ کے ڈائریکٹر ناگ اشون ہیں جبکہ فلم کا بجٹ 600 کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/F5IXhDB
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”