پاکستان اور انڈیا کی عسکری قوت کا تقابلی جائزہ

چند دن پہلے پلوامہ میں انڈیا کے نیم عسکری دستوں پر خودکش حملے کے بعد انڈیا نے لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔
انڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی حدود میں اُن کے حملے کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے جبکہ پاکستان کا یہ دعویٰ ہے کہ اس نے انڈین طیاروں کو کارروائی کرنے سے روک دیا تھا۔
پلوامہ حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیاں کشیدگی بڑھ چکی ہے۔
انڈیا اور پاکستان نے ایک دوسرے کے خلاف فضائی دراندازی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

’بات بگڑی تو نہ میرے ہاتھ میں رہے گی اور نہ مودی کے‘
’جنگ کی خوشی پالنا امیروں کا شوق ہے‘
بالاکوٹ میں انڈین طیارے پاکستانی طیاروں سے کیسے بچے؟
پاکستان اور انڈیا دنوں کے پاس جوہری ہتھیار ہیں لیکن یہ دونوں ملک کتنی عسکری قوت رکھتے ہیں؟
گلوبل فائر پاور کی سنہ 2018 کی رپورٹ کے مطابق انڈیا سب سے طاقتور ترین افواج کی فہرست میں 136 ملکوں میں چوتھے نمبر پر ہے اور پاکستان کا نمبر 17 واں ہے۔
یہ فہرست 55 مختلف عناصر کو دیکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہے۔ اس میں جغرافیائی، معاشی، مقامی صنعت، قدرتی وسائل، کارکردگی، اور ملک کے پہلی، دوسری اور تیسری دنیا کے ملکوں سے تعلق کو بھی مدِنظر رکھا جاتا ہے۔
انڈیا آبادی کے لحاظ سے پاکستان سے آگے ہے، اس کی آبادی 1 2 ارب ہے جبکہ پاکستان کی آبادی تقریباً 21 کروڑ ہے۔ پاکستانی فوج کی تعداد نو لاکھ 19 ہزار ہے جبکہ انڈیا کی فوج کی تعداد 42 لاکھ ہے۔

Image copyrightGETTY IMAGES

دفاعی بجٹ

انڈیا اور پاکستان کے دفاعی بجٹ میں بہت فرق ہے۔ انڈیا اپنے دفاع پر ارب ڈالر لگاتا ہے جبکہ پاکستان کے دفاعی اخراجات 700 کروڑ ہے۔
ف ض ائی طیاروں کی تعداد
انڈیا کے پاس 2185 فضائی طیارے ہیں اور اس کے مقابلے میں پاکستان کے پاس 1282 طیارے ہیں۔
ان میں سے پاکستان کے پاس 320 اور انڈیا کہ پاس 590 لڑاکا طیارے ہیں جبکہ 804 انڈین اور 410 پاکستانی طیارے بمبار ہیں۔
انڈیا کے پاس 708 اور پاکستان کے پاس نقل و حمل کے 486 فضائی طیارے ہیں۔

Image copyrightGETTY IMAGES

ہیلی کاپٹر

پاکستانی فوج کے پاس 328 عام ہیلی کاپٹر ہیں اور انڈیا کے پاس 720 ہیں۔ پاکستان کے پاس 49 لڑاکا ہیلی کاپٹر ہیں جبکہ انڈیا کے پاس فقط 15 ہیں۔
انڈیا کے آپریشنل ہوائی اڈوں کی تعداد 346 جبکہ پاکستان میں یہ تعداد 151 ہے۔

ٹینک

پاکستان کے پاس کُل 2182 اور انڈیا کے پاس اس سے دو گنا زائد یعنی 4426 ٹینک موجود ہیں۔

بکتربند گاڑیاں

انڈیا کے پاس 3147 بکتربند گاڑیاں جبکہ پاکستان کے پاس 2604 ہیں۔

توپ خانے

پاکستان کے پاس انڈیا کے مقابلے میں زیادہ خودکار توپیں ہیں۔ انڈیا کے پاس 190 ہیں اور پاکستان کے پاس 307 ہیں۔
لیکن انڈیا کے پاس 4158 عام توپیں ہیں اور پاکستان کے پاس صرف 1240 ہیں۔

ب ح ری قوت
انڈیا کی بحری افواج کے پاس 295 اور پاکستان کے پاس 197 بحری اثاثے ہیں۔
انڈیا کے پاس ایک بحری بیڑا ہے جبکہ پاکستان کے پاس ایسی کوئی چیز نہیں۔
پاکستان کے پاس پانچ آبدوزیں ہیں اور انڈیا کے پاس 16 ہیں۔
انڈیا کے پاس 14 فریگیٹ ہیں اور پاکستان کے پاس 10۔
انڈیا کے پاس 11 بحری جنگی جہاز ہیں لیکن پاکستان کے پاس ایسا کچھ نہیں، ویسے ہی انڈیا کے پاس 22 چھوٹی بحری جنگی جہاز ہیں اور پاکستان کے پاس یہ نہیں ہیں۔
انڈیا کے پاس 11 چھوٹی گشت کرنے والی کشتیاں ہیں جبکہ پاکستان کے پاس 11 ایسی کشتیاں ہیں۔

Image copyrightGETTY IMAGES

گلوبل فائر پاور انڈیکس کے مطابق پہلی تین سب سے زیادہ طاقتور عسکری قوتوں میں امریکہ، روس اور چین کے بعد انڈیا آتا ہے۔
فہرست کے پہلے دس ملکوں میں فرانس، برطانیہ، جنوبی کوریا، جاپان، ترکی اور جرمنی شامل ہیں۔
انڈیا اور پاکستان دونوں کے پاس جوہری ہتھیار ہیں لیکن گلوبل فائر پاور نے اپنی رپورٹ میں جوہری ہتھیاروں کا ذکر نہیں کیا ہے۔ ادارے کا اس متعلق موقف یہ ہے کے وہ اپنے جائزوں میں جوہری صلاحیت کو زیر غور نہیں لاتے۔
کچھ عسکری تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ جوہری ہتھیار دونوں ملکوں میں جنگ کو روکنے کا کردار ادا کرتے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”

Ravichandran Ashwin gets angry at on-field umpire