وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات، دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال


وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک ساتھ نماز جمعہ بھی ادا کی۔ فوٹو: جیو نیوز
انقرہ: وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور ترکی کے سربراہان حکومت کے درمیان انقرہ میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک ساتھ نماز جمعہ بھی ادا کی۔
اس کے علاوہ پاکستان اور ترکی کے درمیان انقرہ میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔
پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی جب کہ ترک وفد کی قیادت وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کی۔
مذاکرات میں پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تجارت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک کے دفود کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور ترکی نے افغان مسئلے کے جلد پُرامن حل کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔
میولوت چاوش اولو کا کہنا تھا کہ ترکی افغان امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا معترف ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان،کشمیر سمیت اہم امور پر پاکستان اور ترکی کے مؤقف میں یکسانیت خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات حکومتوں تک محدود نہیں ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری محبت کے پیچھے ثقافت، مذہب اور عوام کی محبت کارفرما ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post