پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: کھانے کے وقفے تک پاکستان کی بیٹنگ مشکلات سے دوچار، چار کھلاڑی آؤٹ
26 دسمبر 2018
اس پوسٹ کو شیئر کریں Email اس پوسٹ کو شیئر کریں فیس بک اس پوسٹ کو شیئر کریں ٹوئٹر اس پوسٹ کو شیئر کریں وٹس ایپ
Image copyrightAFP
Image captionجنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین 422 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے اور سنچورین کے میدان میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلے دن کے پہلے سیشن کے اختتام پر پاکستان نے اب سے کچھ دیر قبل 25 اوورز کے کھیل میں 76 رنز بنائے ہیں اور اس کی چار وکٹیں گر چکی ہیں۔
اس وقت کریزاظہر علی 31 رنز پر کھیل رہے ہیں اور ان کے ساتھ بابر اعظم ہیں جو اب تک چھ رنز بنا سکیں ہیں۔
* میچ کا تفصیلی سکور کارڈ
صرف 17 رنز پر دو وکٹوں کے گرنے کے بعد شان مسعود اور اظہر علی نے پراعتماد کھیل پیش کرتے ہوئے چار کی اوسط سے بیٹنگ کی اور 37 رنز کی شراکت قائم کر لی۔
لیکن پھر ڈؤآن اولیور کی گیند پر شان مسعود بد قسمت رہے اور کہنی سے لگ کر گیند وکٹوں پر گر گئی اور وہ 19 رنز پر بولڈ ہو گئِے۔
اس کے کچھ ہی دیر بعد اولیور نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کر لی جب وہ اسد شفیق کو سات رنز پر ایل بی ڈبلیو کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ پاکستانی بلے باز نے ریویو لے کر خود کو بچانے کی کوشش کی لیکن امپائرز کال کے نتیجے میں قسمت نے ان سے یاوری نہیں کی۔
Image copyrightAFP
Image captionامام الحق دوسرے اوور میں صفر پر آؤٹ ہو گئے
پاکستان کی جانب سے امام اور فخر نے بیٹنگ شروع تو ڈیل سٹین کی جانب سے پھینکا گیا پہلا اوور میڈن تھا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کو دوسرے ہی اوور میں کامیابی مل گئی جب رباڈا نے امام الحق کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔
چھٹے اوور میں پاکستان کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 17 کے مجموعی سکور پر فخر زمان ڈیل سٹین کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
اس وکٹ کے ساتھ سٹین نے 422 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر لیں جس کی مدد سے اب وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فخر زمان بھی محمد حفیظ کی رٹائیرمنٹ کے بعد امام الحق کے ساتھ اووپننگ کریں گے۔ پاکستانی ٹیم کو ایک دھچکہ اس وقت لگا جب حارث سہیل انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے اور ان کی جگہ شان مسعود کو لایا گیا ہے۔
* نگاہیں ایک مرتبہ پھر سرفراز احمد پر
Image copyrightCRICKET SOUTH AFRICA
Image captionمیچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیمیں قومی ترانے کے احترام میں کھڑی ہیں
جنوبی افریقہ کی جانب سے ورنون فلینڈر اور نگیڈی کی غیر موجودگی میں ڈیل سٹین اور رباڈا پر بولنگ کی بڑی ذمہ داری ہوگی۔
پاکستان نے آج تک جنوبی افریقہ میں صرف دو ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جب 1998 میں انھوں نے ڈربن میں میچ جیتا تھا جبکہ اس کے بعد 2006 میں انھیں پورٹ الزبتھ کے مقام پر دوسری کامیابی ملی تھی۔
پانچ سال قبل 2013 میں کیے جانے والے دورے میں پاکستان کو تینوں ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی تھی لیکن اس سیریز میں انھوں نے قدرے بہتر کھیل دکھایا تھا اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیت کے کافی قریب آئے تھے۔
Comments
Post a Comment