کیا شاہ رخ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ہو سکتے ہیں؟

نصرت جہاںبی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن

 17 نومبر 2018


اس پوسٹ کو شیئر کریں Email اس پوسٹ کو شیئر کریں فیس بک اس پوسٹ کو شیئر کریں ٹوئٹر اس پوسٹ کو شیئر کریں وٹس ایپ

Image copyrightAFP

رواں ہفتے دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے بعد کم از کم ایک خفیہ پریم کہانی تو عام ہوئی جبکہ دوسری پریم کہانی یعنی پرینکا چوپڑہ اور انکے پردیسی بوائے فرینڈ نِک جونز کی کہانی غالباً دو دسمبر کو سب کے سامنے ہوگی۔
اب باقی ہے تیسری اور چھوتھی یعنی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اور ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ خان کی کہانی۔ اب یہ کب تک صیغۂ راز میں رہے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔
پرینکا سے یاد آیا کہ حال ہی میں جب فلم زیرو کے پروموشن کے دوران نامہ نگاروں نے شاہ رخ سے پرینکا کی شادی پر ردِ عمل جاننا چاہا تو انھوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ بھائی مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہو میں تو بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
بالی وڈ میں شادیوں کا موسم اور شاہ رخ خان تارے توڑ لائے
کیا پرینکا اور نِک جونز شادی کرنے والے ہیں؟
دیوانے تو آپ تھے خان صاحب لیکن لگتا ہے 'ڈان' اپنی جنگلی بِلی کو بھول گیا ہے اور کیوں نہ ہو کیونکہ ڈان کی چوری پکڑنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔

Image copyrightAFP

Image captionٹھگز آف ہندوستان میں عامر خان اور قطرینہ کیف کے ساتھ امیتابھ بچن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں

ٹھگز آف ہندوستان نے ناظرین کو ٹھگ لیا

عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم 'ٹھگز آف ہندوستان' کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ فلم بری طرح فلاپ ہو گئی ہے اور لوگوں کو پسند نہیں آئی۔ حالانکہ اس فلم نے مجموعی طور پر دو سو کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔
خبریں ایسی بھی ہیں کہ عامر خان نے اس فلم کے منافع سے اپنا حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے میں جہاں لوگ سوشل میڈیا پر فلم کے ساتھ ساتھ اس کے فنکاروں کو بھی ٹرول کر رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹھگز آف ہندوستان نے پبلِک کو ٹھگا ہے۔
عامر کے نزدیکی دوست شاہ رخ خان نے حالات کو سنبھالنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا 'بڑے بڑے دیسوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں سینیو ریٹا۔' بحر حال شاہ رخ کا کہنا ہے کہ اسی طرح انکی فلم 'جب ہیری میٹ سیجل' بھی فلاپ رہی تھی۔
فلم لوگوں کو پسند آئے گی یا نہیں اس بارے میں یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔ اب شاہ رخ خان اپنی فلم 'زیرو' کا پروموشن کر رہے ہیں دیکھتے ہیں کہ انکی یہ فلم انھیں کتنے زیرو دلواتی ہے۔

Image copyrightGETTY IMAGES

Image captionانوشکا شرما نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم 'رب نے بنا دی جوڑی' میں اداکاری کی تھی اور اب وہ فلم زیرو میں ان کے ساتھ ہیں

فلم انڈسٹری میں انوشکا کے دس سال

اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما تھیں جنھیں رواں سال بالی وڈ میں دس سال ہوگئے ہیں۔
انوشکا نے اپنے فلمی سفر کا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رب نے بنا دی جوڑی سے کیا تھا اور اب انھیں کے ساتھ فلم زیرو میں نظر آئیں گی۔
انوشکا کا کریئر بھلے ہی شاہ رخ خان جیسے بڑے سٹار کے ساتھ شروع ہوا ہو لیکن اس سفر کو آگے بڑھانے اور کامیابی کی سیڑھیاں چڑنے میں انھیں کافی محنت کرنی پڑی۔
انوشکا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ محنتی ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹڈ بھی ہیں۔ فلم 'زیرو' میں بھی انوشکا بہت منفرد اور چیلنجِنگ کردار میں ہیں

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”