سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی اور پاک فوج کا منہ توڑ جواب

(27 اکتوبر 2026): پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم نے اشتعال انگیزی کی جس پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے دیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان انگور اڈہ میں افغان طالبان رجیم نے ہٹ دھرمی سے آبادی کو نشانہ بنایا، بزدلانہ حملے میں شہری آبادی میں ایک گھر پر گولہ لگا جس سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی اور ایک شہری نے جامِ شہادت نوش کیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان جارحیت کا فوری اور انتہائی مستعدی کے ساتھ شدید جواب دیا اور افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں، سرحد پر پاک فوج کے جوان دشمن کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کیلیے مکمل فعال ہیں، معصوم شہریوں پر حملے کے بعد پاک فوج کا دشمن کے خلاف بھرپور ردِعمل جاری ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CSuft8U
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post