تہران : آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آگیا، پاسداران انقلاب نے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو خبردار کردیا۔
ایران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ (آئی آر جی سی نیوی ) نے دعویٰ کیا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر مذکورہ جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرایا، دھماکے کے بعد انجن روم میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
خام تیل لے جانے والاجہاز آبنائے ہرمز سے باہر نکلنےکی کوشش کررہا تھا، سپر ٹینکرنے اپنے تمام نیوی گیشن سسٹمز بند کر رکھے تھے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق غیر مجاز راستے پر سفر کرنے کی وجہ سے آئل ٹینکر کو حادثے کا سامنا کرنا پڑا، آج آبنائے ہرمزمیں غیرمجاز راستوں پرتباہ ہونےوالا یہ تیسرا ٹینکر ہے، تینوں ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آئے۔
ایرانی حکام کے مطابق واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر مبینہ طور پر ایسے سمندری راستے پر سفر کر رہا تھا جس کے استعمال پر سخت پابندی عائد ہے۔
پاسداران انقلاب کی بحریہ کا کہنا ہے کہ ہفتے سے اب تک تین آئل ٹینکرز ممنوعہ سمندری راستے میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا چکے ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایسے بحری جہاز جو اپنے نیوی گیشن اور شناختی نظام بند کرکے سفر کریں گے، انہیں دشمن تصور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملانے والا انتہائی اہم بحری راستہ ہے اور عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے اسے اسٹریٹجک اہمیت حاصل ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے تازہ واقعے کو ایسے وقت میں سامنے لایا گیا ہے جب آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت اور سکیورٹی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم ایرانی حکام نے واقعے میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ، پاسدارانِ انقلاب
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/odzSFHJ
via IFTTT
Post a Comment