حکومت کا فضل الرحمان کی ثالثی کی کوششوں کو وقت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (8 اکتوبر 2026): وفاقی حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمان کی ثالثی کی کوششوں کو وقت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پرائم منسٹر ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی امن و امان اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اہم بیٹھک کے دوران وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی جانب سے مذاکراتی عمل پر بریفنگ دی گئی۔ شرکا نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے تمام آئینی و قانونی امور پر غور بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی ثالثی کی کوششوں کو وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مذکورہ پیشرفت سے قبل حکومتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی رپورٹ وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک کے خاتمے کیلیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں اور انہوں نے تنازعات کو طے کروانے کیلیے اپنا کردار ادا کی بھی حامی بھری ہے۔

حکومتی کمیٹی نے ان کی مصالحانہ کردار کیلیے پیش کی گئی شرائط سے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا، اس حوالے سے وزیر اعظم کو سربراہ جے یو آئی کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے سربراہ جے یو آئی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ متوقع ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wz6T4Mk
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post