بھارتی کھلاڑی کا ایشین گیمز فائنل میں پاکستانی اسپنرز سے خطرے کا اعتراف

بھارتی کھلاڑی ایشان کشن نے ایشین گیمز فائنل سے قبل پاکستانی اسپنرز سے خطرے کا اعتراف کرلیا ہے۔

بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے پاکستان کی جانب سے اسپن بولنگ کے خطرے کا اعتراف کیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ایشین گیمز 2026 کا فائنل 3 اکتوبر (کل) کوروگی اسپورٹس پارک میں کھیلا جانا ہے جبکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 9:30 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کو فائنل تک پہنچانے میں اسپنرز نے کلیدی کردار ادا کیا ہے کیونکہ جمعرات کو اسی مقام پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بنگلا دیش کی گرنے والی تمام چھ وکٹیں اسپنرز ہی نے حاصل کی تھیں۔

پاکستان کی اسپن بولنگ کی قیادت بائیں ہاتھ کے بولر سفیان مقیم نے کی جنہوں نے اپنے تین اوورز میں 26 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

Follow US on ARY Tube

انہیں ساتھی بائیں ہاتھ کے اسپنر عرفات منہاس کا ساتھ ملا جنہوں نے اتنے ہی اوورز میں 23 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب نے اپنے دو اوورز میں صرف تین رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

اب روایتی حریف پاکستان کے خلاف اسپن کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تاہم 28 سالہ کھلاڑی ایشان کشن نے کہا کہ وہ فائنل کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہے بلکہ وہ پرسکون رہنا اور اہم لمحات سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی اسپنرز کے لیے سازگار ٹیم ہے ساتھ ہی آپ جانتے ہیں کہ اس بارے میں نہیں سوچتے کہ دو دن بعد کیا ہونے والا ہے، آپ بس پرسکون رہتے ہیں، اپنے شاٹس کھیلتے ہیں حال میں رہتے ہیں اور ان اہم لمحات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XFmHxVY
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post