امن کی تمام تجاویز اب بھی میز پر ہیں، پیوٹن کا یوکرین جنگ پر اہم بیان

(25 ستمبر 2026): روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ساتھ ساڑھے چار سال سے جاری جنگ کے تصفیے کیلیے تمام تجاویز اب بھی میز پر موجود ہیں، لیکن روس اپنے بہترین مفاد دیکھے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ روس گزشتہ ہفتے کے پارلیمانی انتخابات کے بعد یوکرین کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلیے تیار تھا، لیکن کیف نے ماسکو پر حملے کیے اور پولنگ اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا۔

روسی صدر نے کہا کہ یہ یوکرین ہی تھا جس نے اشتعال انگیز حملے شروع کیے اور اب اسے مسلسل جوابی کارروائی کی قیمت چکانی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیوٹن کو روکا جائے ورنہ جنگ پھیل جائے گی، زیلنسکی نے خبردار کر دیا

’انہوں نے ہی یہ شروع کیا، کیا یہ کھلونے ہیں یا بچوں کا کھیل ہے؟ اس لیے انہیں روس کے جوابی حملوں کو محسوس کروایا جانا چاہیے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ کوئی بھی اشتعال انگیز کارروائی صورتحال کو کسی نتیجے کے حصول کیلیے بھڑکانا کام نہیں کرے گی۔ وہ صرف اپنے لیے معاملات کو مزید خراب کر رہے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات یوکرین کی جانب سے جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی کے مطالبات کے پیچھے کھڑے ہیں، سب تجاویز میز پر ہیں یہ سب ممکن ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1ZUCgpW
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post