سومنات کا بت اسلام آباد میں بیٹھا ہے اور وہ بت وزیر اعظم ہے: جنید اکبر

پشاور (22 ستمبر 2026): رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جنید اکبر کا کہنا ہے کہ سومنات کا بت اسلام آباد میں بیٹھا ہے اور وہ بت وزیر اعظم ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں جنید اکبر نے اسلام آباد کو سومنات بنانے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ اسلام آباد اور ملک کی بھی حفاظت کریں، کبھی سیاست ہوگی تو کبھی اختلاف ہوگا تو کبھی اتفاق بھی ہوگا۔

جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز پُرامن ہیں اور آئندہ بھی پُرامن رہیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھنا چاہیے، جب بھی میاں صاحب نے ہاتھ بڑھانے کی کوشش کی ہم نے ویلکم کیا لیکن دوسرے دن ہم پر ایف آئی آرز ہو جاتی ہیں، ہم نے تو ہمیشہ کوشش کی کہ ڈائیلاگ سے معاملہ حل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے، جنید اکبر کی دھمکی

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کو موجودہ حکومت کا حصہ نہیں سمجھتا، اس حکومت سے اگر کوئی بات منوا سکتا ہے تو وہ محسن نقوی ہیں، وہ سویلین حکومت کا حصہ نہیں ہیں بلکہ وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لانے کے وقت محسن نقوی نیوٹرل ہوگئے تھے، لیکن وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے روکا تھا، وفاقی حکومت کے رویہ منتخب کے پی حکومت کے وزیر اعلیٰ کی توہین ہے، حکومت اپنا گیم کھیل رہی ہے ہم اپنا کھیل رہے ہیں 25 ستمبر کو پتا چل جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wumRjv2
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post